اوّل مضاربہ مینجمنٹ لمیٹڈ (AMML) رجسٹرار مضاربہ (سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستانSECP-) کے جاری کردہ لائسنس کے تحت کثیرالمقاصد مضاربہ فنڈز کے اجراء و انتظام کا مجاز ہے۔ کمپنی کا قیام 5جون2014ء کو 300 PKR ملین کے منظورشدہ اور 105 PKR ملین کے اداشدہ سرمائے کے ساتھ عمل میں آیا جوکہ مکمل طور پر پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔
اوّل مضاربہ مینجمنٹ لمیٹڈ (AMML) کا ہدف مضاربہ مینجمنٹ سروسز کے شعبے میں جدت کا علمبردار، صارفین کو بہترین خدمات، مضاربہ کمپنی کے حصص برداروں و مضاربہ کے سرمایہ کاروں کے اثاثوں میں اضافہ اور عملے کو برابری کی بنیاد پر مقابلے کی فضا کی فراہمی۔
