جناب عبدالجلیل صاحب پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PBICL) میں بطور گروپ ہیڈاسٹرکچرڈ فنانس، اسپیشل ایسٹ مینجمنٹ اور پراجیکٹ مانیٹرنگ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نمرانڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ میں بطور پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ(PIBCL) کے نامزد شدہ ڈائریکٹر کام کررہے ہیں۔ شیخ صاحب پراجیکٹ مینجمنٹ اور سول انجینئرنگ، کارپوریٹ فنانس، کریڈٹ ایڈمنسٹریشن، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور جنرل ایڈمنسٹریشن میں30سال سے زائد کا کثیر الجہتی تجربہ رکھتے ہیں۔ شیخ صاحب سعودی عرب میں بحیثیت انجینئر 10سال کام کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے سعودی پاک انڈسٹریل اینڈایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ(SAPICO) میں شمولیت اختیار کی اور20سال کے عرصے تک کمپنی کیساتھ منسلک رہے۔ وہ اعلیٰ انتظامی قیادت کے ایک اہم رکن کے طور پر کاروباری حکمت ِ عملی سے متعلق فیصلوں میں شامل رہے۔ انہوں نے مختلف خدمات فراہم کرنے والی اور پیداواری صنعتی کمپنیوں کے بورڈز میں SAPICO کی نمائندگی کی۔ سعودی پاک کمرشل بینک، سعودی پاک انشورنس کمپنی، فیکٹو سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ اور جاپان پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ ان میں سے چند ہیں۔
- About Us
- Management Profiles
- Management Company
- Investor Relations
- Financials
- News & Events
- Careers
- Contact Us
- Urdu
- Complaint