جناب خالد مرزا صاحب 50سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسمیرعلی فینسی گروپ میں1966-68ء تک مختلف اعلیٰ عہدوں پر کام کیا، جوکہ مختلف نوعیت کے کاروباری شعبہ جات پر محیط ایک ادارہ ہے۔ انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبے میں مرزا صاحب نے1968ء سے لے کر1983ء تک پاکستان اور برطانیہ میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔ جس میں پراجیکٹ فنانس، اداروں کا انضمام و حصول، سیکوریٹیز کا اجراء اور لین دین (Trading) اور پورٹ فولیو مینجمنٹ شامل ہیں۔ فروری1983ء میں بطور انویسٹمنٹ آفیسرIFC میں شمولیت اختیار کی۔ ترقی کی منزلوں کو سر کرتے ہوئے1994ء سے لے کر1996تک ترکی میںIFC کے لئے بحیثیت چیف آف مشن (Chief of Mission) اور 1998ء تا2000ء تھائی لینڈ میں بطور چیف آف ریجنل مشن (Chief of Regional Mission) خدمات انجام دیں۔
مرزا صاحب نے انویسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان(ICP)، کریڈٹ اینڈفنانس کارپوریشن لندن، انویسٹمنٹ فنانس کارپوریشن (IFC، ممبر ورلڈ بینک گروپ) اور دی ورلڈ بینک۔ واشنگٹن ڈی۔سی USA جیسے اداروں کے لئے مختلف عہدوں پر کام کیا۔ اس کے علاوہ بطور چیئرمین سیکیوریٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوMonopoly Control Authorityحکومت پاکستان، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوCompetition Commission of Pakistan اور Competition Apellate Tribunal کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ وقت میں وہ Orix Leasing Pakistan Limited (OLPL)میں بطور چیئرمین، سلک بینک اور Mediterranean and Gulf Insurance and Reinsuranceکمپنی، B.S.C بحرین کے لئے بطور انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔