جناب خالد مرزا صاحب 50سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسمیرعلی فینسی گروپ میں1966-68ء تک مختلف اعلیٰ عہدوں پر کام کیا، جوکہ مختلف نوعیت کے کاروباری شعبہ جات پر محیط ایک ادارہ ہے۔ انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبے میں مرزا صاحب نے1968ء سے لے کر1983ء تک پاکستان اور برطانیہ میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔ جس میں پراجیکٹ فنانس، اداروں کا انضمام و حصول، سیکوریٹیز کا اجراء اور لین دین (Trading) اور پورٹ فولیو مینجمنٹ شامل ہیں۔ فروری1983ء میں بطور انویسٹمنٹ آفیسرIFC میں شمولیت اختیار کی۔ ترقی کی منزلوں کو سر کرتے ہوئے1994ء سے لے کر1996تک ترکی میںIFC کے لئے بحیثیت چیف آف مشن (Mission) (Chief of Regional اور 1998ء تا2000ء تھائی لینڈ میں بطور چیف آف ریجنل مشن (Chief of Regional Mission) خدمات انجام دیں۔

مرزا صاحب نے انویسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان(ICP)، کریڈٹ اینڈفنانس کارپوریشن لندن، انویسٹمنٹ فنانس کارپوریشن (IFC، ممبر ورلڈ بینک گروپ) اور دی ورلڈ بینک۔ واشنگٹن ڈی۔سی USA جیسے اداروں کے لئے مختلف عہدوں پر کام کیا۔ اس کے علاوہ بطور چیئرمین سیکیوریٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوMonopoly Control Authorityحکومت پاکستان، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوCompetition Commission of Pakistan اور Competition Apellate Tribunal کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ وقت میں وہ Orix Leasing Pakistan Limited (OLPL)میں بطور چیئرمین، سلک بینک اور Mediterranean and Gulf Insurance and Reinsuranceکمپنی، B.S.C بحرین کے لئے بطور انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

محترمہ عائشہ عزیز صاحبہ بطور منیجنگ ڈائریکٹر پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ(PBICL) اور بطور ڈائریکٹر پرائمس لیزنگ لمیٹڈ (PLL) خدمات انجام دے رہی ہیں جوکہ مکمل طور پر PBICL کا ذیلی ادارہ ہے۔ وہ اسٹرکچرڈ فنانس، Private Equity اور Strategic Advisory Businesses میں 20سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔ محترمہ عائشہ عزیزنے اپنے کیریئر کی شروعاتANZ Grindlays Bank سے کی جہاں انہوں نے مرچنٹ بینکنگ اور ٹریژری مارکیٹ ڈویژنز میں کام کیا۔ اس کے علاوہ پاک اومان انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور اس کے ذیلی اداروں کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

جناب کریم حاتم صاحب اس وقت بطور چیف ایگزیکٹو اوّل مضاربہ (AM) خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹینٹس آف پاکستان (ICAP) کے Fellow Memberہیں۔ ان کو نان بینکنگ فنانس کمپنیز (NBFC) اور ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن(DFI) میں مختلف انتظامی عہدوں بشمول چیف آپریٹنگ آفیسر(COO) اور گروپ ہیڈ کی حیثیت سے22سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ کاروباری حکمت عملی کی منصوبہ بندی و نفاذ، اداروں کے احیاء کے ساتھ ڈیولپمنٹ فنانس کمپنیز کے انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبوں میں بالخصوص بحران کا شکار حصوں کی از سرِنو بحالی و مالی مشاورت، متاثرہ پورٹ فولیوز کی وصولی اور تنظیم نو، کارپوریٹ فنانس ، ٹریژری، کیپیٹل، مارکیٹ آپریشن، مالیات اور قرضوں کی چھان بین ان کے احاطہ مہارت میں شامل ہیں۔

جناب عبدالحفیظ صاحب پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹید(PBICL) میں بطور چیف فنانس آفیسر(CFO) اور گروپ ہیڈآپریشز(GHO)خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ مالی و کارپوریٹ معاملات کے انتظامی امور، ٹیکس اور آڈٹ کے شعبے میں11سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ حفیظ صاحب اس سے پہلے فورڈ رہوڈز سیدات حیدر (Ford Rhodes Sidat Hyder)، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک آف پاکستان اور پاک اومان مائیکروفنانس بینک(Pak Oman Microfinance Bank)کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹینٹس آف پاکستان(ICAP) کے Fellow Memberہیں۔

جناب احمد صاحب اس وقت پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ(PBICL)میں بطور گروپ ہیڈٹریژری اور ہول سیل بینکنگ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ Money Market، کیپیٹل مارکیٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے عتیق صاحب پاک اومان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی اور اے۔بی۔این ایمر و بینک(ABN AMRO BANK) پاکستان کے ساتھ منسلک تھے۔ اس کے علاوہ وہ پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی کے ذیلی ادارے پرائمس انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ احمد عتیق صاحب کے شعبۂ مہارت میں فکسڈ انکم مارکیٹس شامل ہیں، جس میں ان کے پاس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی ڈیولپمنٹ اور بانڈ اسٹرکچرنگ/مارکیٹ میکنگ کا وسیع تجربہ شامل ہے۔

جناب عبدالجلیل صاحب پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PBICL) میں بطور گروپ ہیڈاسٹرکچرڈ فنانس، اسپیشل ایسٹ مینجمنٹ اور پراجیکٹ مانیٹرنگ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نمرانڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ میں بطور پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ(PIBCL) کے نامزد شدہ ڈائریکٹر کام کررہے ہیں۔ شیخ صاحب پراجیکٹ مینجمنٹ اور سول انجینئرنگ، کارپوریٹ فنانس، کریڈٹ ایڈمنسٹریشن، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور جنرل ایڈمنسٹریشن میں30سال سے زائد کا کثیر الجہتی تجربہ رکھتے ہیں۔ شیخ صاحب سعودی عرب میں بحیثیت انجینئر 10سال کام کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے سعودی پاک انڈسٹریل اینڈایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ(SAPICO) میں شمولیت اختیار کی اور20سال کے عرصے تک کمپنی کیساتھ منسلک رہے۔ وہ اعلیٰ انتظامی قیادت کے ایک اہم رکن کے طور پر کاروباری حکمت ِ عملی سے متعلق فیصلوں میں شامل رہے۔ انہوں نے مختلف خدمات فراہم کرنے والی اور پیداواری صنعتی کمپنیوں کے بورڈز میں SAPICO کی نمائندگی کی۔ سعودی پاک کمرشل بینک، سعودی پاک انشورنس کمپنی، فیکٹو سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ اور جاپان پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ ان میں سے چند ہیں۔

TOP